
کبھی کبھی قوموں کی تقدیر بدلنے کے لیے صرف ایک شخص کافی ہوتا ہے ایک ایسا انسان جو لفظوں سے نہیں، سچائی، محبت اور ایمان سے دلوں کو بدل دے۔پاکستان کی سرزمین پر آج ایک ایسی ہی روشنی موجود ہے
رائے منظور ناصر صاحب گریڈ 21 کے سینئر بیوروکریٹ، محقق، مفکر اور عاشقِ رسول ﷺ۔ انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے”امت کو جگانا، نوجوانوں کو کردار دینا، اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کو دلوں میں زندہ کرنا۔”سیرتِ نبی ﷺ وہ کتاب جو دل کی دنیا بدل دے یہ کتاب محض معلومات کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ دل کے بند دروازے کھولتی ہے، انسان کے اندر چھپی روشنی کو جگاتی ہے، اور زندگی کو وہ سمت دیتی ہے جس کی آج ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
جو شخص ایک بار اسے پڑھ لے وہ پہلے جیسا نہیں رہتا اس کی زندگی کی سمت ہمارے بنی ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بسر ہو تی ہے
پانچ پروگرام اپ لوڈ ہر قسط دل کو چهو لینے والی
رائے صاحب کے سیرت پروگرام کی نئی سیریز کی پہلی 5 اقساط منظرِ عام پر آچکی ہیں اور لوگوں کے دلوں کو ایسا چھوا ہے کہ سننے والوں کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ یہ پروگرام آپ کو صرف علم نہیں دیتا یہ آپ کی روح کو تازہ کرتا ہے۔

ایک کروڑ روپے کا عظیم سیرت شو پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے کھلا چیلنج
-یہ تاریخ کا وہ لمحہ ہے جب علم بھی ہے ، محبت بھی ہے اور انعام بھی
کروڑ روپے کا انعامی مقابلہ اس لیے رکھا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان سیرتِ پاک ﷺ کو پڑھیں، سمجھیں اور اپنائیں۔ یہ مقابلہ
✔ ہر عمر
✔ ہر طبقہ
✔ ہر فقہ
پاکستان + پوری دنیا سب کے لیے ہے۔ بس کتاب حاصل کریں، پروگرام دیکھیں اور مقابلے میں شامل ہوکر نئی زندگی کا آغاز کریں۔
یہ مشن کیوں مختلف ہے؟
کیونکہ یہ کسی ادارے کا پروجیکٹ نہیں یہ ایک دل کی صدا ہے۔ رائے منظور ناصر نے بغیر اسپانسر، بغیر فنڈ، صرف اپنی محنت اور عشقِ رسول ﷺ کے سہارے یہ مشن کھڑا کیا ہے اور چنده قبول نہیں کیا جاتا ِ
ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی موجودگی قوم کے نصیب بدل دیتی ہے۔
اقبالؒ کی روشنی میں
؎ کی محمدؐ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں
؎ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نُوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
(اور آج اللہ نے ہمیں ایسا دیدہ ور عطا کیا ہے!)
دل کی پکار: آج ہی شامل ہوں
اگر آپ چاہتے ہیں ایمان کی تازگی ، کردار کی مضبوطی ، عشقِ رسول ﷺ کا نور اور دنیا + آخرت کی کامیابی تو آج ہی سیرتِ نبی ﷺ کا آغاز کریں۔
کتاب حاصل کریں، پروگرام دیکھیں، اور 1 کروڑ انعام جیتنے کا موقع بھی پائیں۔




